.

قومی دن کے موقعے پر ڈیوٹی کے دوران سعودی سیکیورٹی اہلکار کی نماز کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مقیم ایک غیرملکی شہری نے کل جمعرات کو مملکت کے91 ویں قومی دن کے موقعے پر ایک سیکیورٹی اہلکارکی ڈیوٹی کے دوران ایک پلیٹ فارم پر انتہائی اطمینان کے ساتھ نماز ادا کرنے کے منظر کی عکس بندی کی ہے۔

سعودی سیکیورٹی اہلکار کی نماز کی ادائی پرمشتمل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غیرملکی اور اس کا دوست کار کے اندر سے مملکت کے قومی دن کے موقعے بات کررہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں امن وامان کی مثالی صورت حال سے بہت متاثر ہیں۔ یہی وہ سکینت ہے جس سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس کا اظہار وہ سیکیورٹی اہلکار کی اطمینان بخش نماز میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ’مملکت میں امن وامان کا یہ راز ہے‘۔

غیرملکی شہری نے ٹک ٹاک پر اپنے فالورز کو بتایا کہ وہ ایک عرصے سے سعودی عرب میں ہے۔ اور وہ مملکت میں امن وامان سے بہت مثاثر ہے۔ میں سعودی عرب کے تمام باشندوں کو ان کے قومی دن کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آپ بھی میرے ساتھ دیکھیں کہ یہاں کے لوگ کس قدر محفوظ اورامن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہاں کا امن وسکون بندوق کے ذریعے نہیں بلکہ نمازکی پابندی میں ہے۔