حرمین کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے آب زمزم کی روزانہ جانچ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق آب زمزم سے متعلق خصوصی کارروائیوں اور اسے حرمین شریفین آنے والوں کو پیش کرنے کے واسطے اعلی ترین معیار کے مطابق مناسب ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے متحرک ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں جن کو مسلسل سینی ٹائز کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں مُصلّوں (نماز کی جگہاؤں) کے اندر زمزم کی بوتلوں کے سلنڈر بیگز کی تقسیم کی نگرانی انجام دی جاتی ہے۔

Advertisement
آب زمزم
آب زمزم
آب زمزم
آب زمزم
آب زمزم
آب زمزم

جنرل پریذیڈنسی نے مزید بتایا کہ مختلف مقامات سے آب زمزم کے نمونے لیے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تا کہ استعمال سے قبل اس کے محفوظ ہونے کی تصدیق ہو سکے۔ ایک دن میں اس مبارک پانی کے حاصل کیے جانے والے نمونوں کی تعداد 70 کے قریب ہے۔

جنرل پریذیڈنسی کے مطابق ایک خاص شعبہ ہے جو آب زمزم کی فراہمی میں استعمال ہونے والے تمام آلات اور وسائل کی دیکھ بھال اور فنی تعطل کی نگرانی انجام دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں