.

سعودی عرب سے آئل گرانٹ کی چوتھی کھیپ یمن پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی طرف سے یمن کی جنگ زدہ عوام کے لیے بھیجی جانے والی تیل کی چوتھی گرانٹ کل جمعہ کو عدن بندرگاہ پہنچ گئی۔ مملکت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پرمشتمل یہ گرانٹ ترقی اور تعمیر نو کے پروگرام برائے یمن کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔

یمن کو سعودی عرب کی طرف سے بھیجی گئی تیل کی گرانٹ ایک لاکھ 15 ہزارمیٹرک ٹن ہے۔ اس میں 75 ہزار ٹن ڈیزل اور 40 ہزار ٹن پٹرول شامل ہے۔ یمن میں بجلی گھروں کو چلانے کے لیےبھیجی جانے والی گرانٹ کی مجموعی کھیپ تین لاکھ 20 ہزار ٹن ہوگئی ہے۔

عدن گورنری میں ’ایس ڈی آر پی وائی آفس‘ کے ڈائریکٹر انجینیر احمد مدخلی نے کہا کہ آئل گرانٹ نے برقی توانائی کی سطح کو بہتر بنانے پر مثبت اثر ڈالا اور پہلی سہ ماہی کے دوران 764 میگاواٹ فی گھنٹہ سے زیادہ بجلی پیدا کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلی تین ادائیگیوں نے مختلف گورنریوں میں 80 پاور سٹیشنوں کو چلانے میں معاونت کی گئی۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن میں 80 پارو اسٹیشنوں میں بجلی کی پیدا کرنے کے لیے ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ اس ایندھن کی مالیت 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔