.

شوہر کے گنجے ہونے کا انکشاف، نئی نویلی بیگم کا طلاق کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر "گنجا" ہے۔

قانونی مشیر احمد عجب نے معاصر اخبار "سبق" کو بتایا کہ شوہر نے اس کیس کے حوالے سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلا دیوانہ پن، برص، جذام یا اعضائے تناسلی کا مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔