عراق میں ایرانی سفیر ایراج مسجدی نے عراق کے صوبہ کردستان کے علاقوں کو نشانہ بنانے اور فوجی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔
مسجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بغداد یا اربیل ایرانی اپوزیشن کی طرف سے کردستان کی زمین کو ہمارے خلاف استعمال سے روکنے سے قاصر ہیں تو تہران حزب اختلاف کی مخالف تنظیموں کے خلاف خود فوجی آپریشن کرے گا ، چاہے وہ عراق میں ہی کیوں نہ ہو۔
ایران کے عراق میں سفیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی عراق میں "امریکا اور اسرائیل نے اڈے" بنا رکھے ہیں۔
اس تناظر میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ امن کے لیے ایران کہیں بھی کارروائی کرسکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس وزیر کی دھمکی شام ، عراق ، یمن اور لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کھلا ثبوت ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ایران کی مداخلت کے نتیجے میں مسلمان اور عرب ملکوں میں کروڑوں لوگ بے گھر ہوگئے اور لاکھوں اموات کا ذمہ دار بھی ایران ہے۔
پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ "امن کے لیے ہم کہیں بھی مداخلت کرسکتے ہیں۔ یمن اور شام کو دیکھیں۔"
-
امن کے لیے کہیں بھی مداخلت کرسکتے ہیں: ایرانی عہدیدار
پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ’ایران امن کے حصول کے لیے کہیں بھی مداخلت کر سکتا ہے۔ شام اور یمن کو دیکھ لیں‘۔ ان ... مشرق وسطی -
سعودی عرب سے مذاکرات میں ’سنجیدہ پیش رفت‘ ہوئی ہے: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں ’سنجیدہ پیش رفت‘کی ہے۔انھوں نے ... بين الاقوامى -
میزائل پروگرام اور ملیشیاؤں کے حوالے سے ہر گز بات چیت نہیں ہو گی: ایرانی صدر
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف برسرجنگ ہے۔ تاہم ساتھ ہی رئیسی ... مشرق وسطی