فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کل جمعے کے روز مغربی کنارے کے شمال میں نابلس شہر کے نزدیک قصبے بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔
جھڑپوں کے دوران میں فلسطینی نوجوان محمد علی خبیصہ کے سر میں گولی لگی تھی۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
نابلس میں ہلالِ احمر تنظیم کے ہنگامی شعبے کے سربراہ نے جمعے کے روز بتایا کہ ان کی تنظیم کے عملے نے 28 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ان میں 8 کو ربڑ کی گولیاں لگی تھیں جب کہ 18 افراد آنسو گیس کے سبب دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔
-
80 فی صد فلسطینی محمود عباس کے استعفے کے حامی
منگل 21 ستمبر کو شائع ہونے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریبا 80 فی صد فلسطینی صدر محمود عباس کے استعفے کے حامی ... مشرق وسطی -
چھ دھائیوں کے دوران اسرائیلی زندانوں سے فلسطینی قیدیوں کے فرار کے واقعات
چھ ستمبر 2021ء کو اسرائیل کی فول پروف سیکیورٹی والی جبلوع جیل سے چھ فلسطینی سرنگ کھود کر فرار ہوئے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے تمام ... مشرق وسطی -
اسرائیلی جیل سے مفرور آخری دو فلسطینیوں کے پکڑے جانے کی تفصیلات
تقریبا دو ہفتوں کی تلاش اور تعاقب کے بعد اسرائیل نے اتوار کی صبح ایک اعلان میں بتایا کہ جلبوع کی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینی قیدیوں میں سے آخری ... مشرق وسطی