نیویارک : سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے جمعے کے روز نیویارک میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ہوئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور انہیں مضبوط تر بنانے کے راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں دونوں شخصیات کے بیچ مشترکہ دل چسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں