.
العربیہ ذرائع

یمنی شہر الجوف میں بارودی ڈونرز اور میزائل داغنے والا لانچنگ پیڈ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ میں مددگار عرب فوجی اتحاد نے یمنی گورنیٹ الجوف میں ایک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جسے حوثی ملیشیا کے جنگجو بارود سے لدے ڈرون طیارے اڑانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں لانچنگ پیڈ، ڈرون طیارے، گاڑیاں، ساز وسامان اور اسے آپریٹ کرنے والے عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی ائر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے ہفتے کے روز سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے بوبی ٹریپ لگے بغیر پائلٹ دو طیارے مار گرائے اور باغیوں کی جانب سے نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے تباہ کیا۔

یمن میں ’’العربیہ‘‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ہفتے کے روز داغے جانے والے دو میزائل حجہ گورنری کے رہائشی علاقے میں گرے۔ یہ میزائل فائرنگ کے مقام سے 65 کلومیٹر دور یمن میں شہری علاقے میں گرے۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثیوں نے اپنے معاندانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے جس میں وہ جان بوجھ کر شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جمعہ کے روز سعودی عرب کے ائر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر ابھا کی سمت ارسال کردہ بارود سے لدا ڈورن مار گرایا تھا۔

اس سے قبل مملکت کے ائر ڈیفنس یونٹس نے جمعہ کے روز فجر کے وقت بارود سے لدا جاسوس طیارہ مار گرایا۔ باغیوں کی طرف سے خمیس مشیط کی طرف ارسال کردہ یہ پانچواں بغیر پائلٹ طیارہ تھا۔

جمعرات کی شام سعودی ائر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے مملکت کی جانب بھیجا گیا چوتھا ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یمن میں عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی مسلح فوج نے جمعرات کے روز چار ڈرونز اور ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا۔