تبوک میں قتل اور کار چوری کی واردات کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمالی سعودی عرب کے شہرتبوک میں ایک گھر کے سامنے سے ایک گاڑی کی چوری کی واردات ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں میں محفوظ ہوگئی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔

کاری چوری کے واقعے کے بعد چور نے دوسرے شہرمیں کارکے مالک کے ایک دوست کو قتل بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسروقہ کار کے مالک کے ایک دوست نے چوری کی واردات کے بعد ضبا شہرمیں اس کی گاڑی دیکھی مگر چوری شدہ جیپ میں سوار شخص نے گولیاں مارکراسے قتل کرڈالا۔

معلومات کے مطابق چورنے تبوک میں جیپ کواس کے مالک کے گھر کے بارہ سے چوری کیا۔ چوری کے بعد جیپ کے مالک کے ایک دوست نے اسے ضبا شہر میں دیکھا۔ اس نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو اس میں موجود ایک شخص نے اس پر گولیاں چلائیں۔ اسے دو گولیاں لگیں۔ سر میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے اس واردات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فی الحال اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں