سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے سعودی فوجیوں کے لیے آب زمزم کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی عمومی صدارت کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے سرحدوں کی حفاظت پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے لیے تحائف اور آب زمزم کا تحفہ ارسال کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’واس‘‘ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تحائف اور آب زمزم روانہ کرتے وقت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ اور تمام اہلکار وطن عزیز کے دفاع کے لیے سردھڑ کی بازی لگانے والے مملکت کے سپوتوں کےساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
سرحدی محافظ مملکت کا دفاع شیروں کی طرح کر رہے ہیں
سرحدی محافظ مملکت کا دفاع شیروں کی طرح کر رہے ہیں

ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار سرحدوں کی حفاظت شیروں کی طرح کر رہے ہیں۔ یہ حرمین شریفین اور مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے پاسبان بنے ہوئے ہیں۔ انہیں سعودی قیادت سے لامحدود تعاون مل رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں