سعودی لٹریچر اتھارٹی کا ریاض انٹرنیشنل بُک فیئر ایوارڈ 2021 کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے اپنے دوسرے سیشن میں ریاض انٹرنیشنل بک فیئر برائے سال 2021 ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ بک فیئر یکم سے 10 اکتوبر تک منعقد ہو گا جبکہ ایوارڈ اس کتاب میلے میں حصہ لینے والے قومی ، عرب اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں کو دیا جائے گا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ایوارڈ کے لیے درخواستیں ہفتہ 25 ستمبر 2021 سے اتوار 3 اکتوبر 2021 تک ویب سائٹ https://engage.moc.gov.sa/book-fair- کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ ایوارڈ کو تین کیٹیگریز،شرائط اور معیارات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں پبلشنگ ایکسی لینس ایوارڈ، چائلڈ پبلشنگ ایکسیلنس ایوارڈ اور ڈسٹینگیوشڈ پبلشنگ ایوارڈ برائے ترجمہ شامل ہوں گے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے چھ پبلشنگ اداروں میں یہ ایوارڈ دیاجائے گا۔ ایوارڈ ایک سعودی پبلشنگ ہاؤس اور ایک بین الاقوامی کیٹی گری کے ادارے کو دیا جائے گا۔

ایوارڈ کی مالیت

سعودی عرب کی پبلشنگ اتھارٹی نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئرایوارڈ کی قیمت تین لاکھ ریال مقرر کی ہے جو چھ فاتحین میں تقسیم کی جائےگی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان 10 اکتوبر کو میلے کی اختتامی تقریب کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک اعزازی تقریب میں کیا جائے گا۔

بک فیئر ایوارڈ کا مقصد پبلشنگ ہاؤسز کی حوصلہ افزائی کرنا ، پبلشنگ کے شعبے میں جدت کو فعال کرنا اور نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مطابقت رکھنا ہے تاکہ جدید اور پائیدار طریقوں سے اشاعت کے تمام اہدف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ خطے میں معاصرکتاب میلوں کے نقشے میں ایک اہم سنگ میل ہے جو تمام پبلشنگ ہاؤسز کے لیے ایک محرک اور مستقل منزل ہے۔

16 ثقافتی شعبے

واضح رہے کہ ریاض بین الاقوامی کتاب میلے کا نیا سیشن "ریاض فرنٹ" میں منعقد ہوگا جس میں جمہوریہ عراق مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرےگا۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے اہم اشاعتی ادارے اس میں شرکت کررہے ہیں۔ کتاب میلے کے دوران شعرو ادب کے حوالے سے متعدد ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ آرٹ ، مطالعے، ، ذوق تحریر ، اشاعت ، تصنیف وتالیف اور دیگر موضوعات پر ماہرین کے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں