سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے حوالے سے ملک کے کونے کونے میں قومی دن کا جشن اور تقریبات منعقد کی گئیں۔ یہاں تک کہ قومی دن کا جوش وجذبہ نہ صرف شہروں اور دیہات تک محدود رہا بلکہ صحراؤں، سمندروں اور پہاڑوں کی بلند وبالا چوٹیوں پر بھی قومی دن کے جشن کے جلوے دکھائی دیئے۔
سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر طلبا کا ایک گروپ روایتی لباس زیب تن کیے ملک کے جنوب میں واقع ’جبل القہر‘کی چوٹی پر جا پہنچا۔ انہوں نے پہاڑ کی چوٹی پرکھڑے ہو کرامن کے گیت گائے، مملکت زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک کا کلمہ طیبہ والا پرچم لہرایا۔
ایک مقامی شہری صالح الریثی نے جبل القہر کی چوٹی پرقومی دن کے موقعے پر جمع ہونے والے طلبا کی تصاویر لیں۔ یہ طلبا صبیا شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے العین پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ اسکولوں سے آئے تھے۔
خیال رہے کہ جبل القہر کا پرانا ام جبل زھوان ہے۔ یہ پہاڑ مشرقی جازان میں الریثی گوعرنری میں واقع ہے۔ یہ سعودی عرب کے مشکل پہاڑوں میں سے ایک ہے۔ اس میں سنگلاخ چوٹیاں، ناقابل تسخیر ڈھلوانیں اور گہری وادیاں پائی جاتی ہیں۔ وادی لجب سے زیادہ طویل ہے۔ پہاڑ کے چاروں اطراف میں اونچی ڈھلوان پائی جاتی ہے۔