.

عراق : اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کانفرنس پرشرکاء کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے نے عراق میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد سے عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اتوار کے روز اُن افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا جنہوں نے اربیل شہر میں "اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی دعوت" سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کونسل نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبے میں اہم کردار ادا کرنے پر فی الوقت وسام الحردان، مثال الألوسی اور سحر كريم الطائی کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق کانفرنس کے بقیہ شرکاء کے نام جاننے کے بعد ان کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے گا۔