وڈیو : شادی کی تقریب سے پہلے کیا ناگہانی پیش آ گئی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔ وڈیو میں ایک گاڑی کو سڑک پر اچانک پھسل کر خوف ناک انداز سے دو افراد کے ساتھ ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز الشرقیہ صوبے کے شہور فاقوس میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میں پیش آیا۔ سڑک پر تیز رفتاری سے آتی گاڑی کا اسٹیرنگ وہیل ٹوٹ گیا اور وہ لائٹنگ پول کے ساتھ کھڑے دو افراد سے جا ٹکرائی۔

دونوں زخمی افراد طلبہ اور بہن بھائی ہیں۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں بہن بھائیوں کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

گاڑی چلانے والا شخص حادثے کے فوری بعد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے گاڑی ضبط کر لی اور اس کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں ہے۔

حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں