کیلوں اور دھاگوں سے تخلیقی فن پارے تیارے کرنے والا سعودی آرٹسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی آرٹسٹ راشد الدباس رنگوں، برشوں اور روایتی تصاویر سے ہٹ کر کیلوں اور دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے شان دار تخلیقی جدت سے بھرپور فن پارے تیار کرتے ہیں۔

راشد پہلے اپنی پینٹنگ پر پینسل سے تصویر بناتے ہیں اس کے بعد تکنیکی طریقے سے کیلیں ٹھونکتے ہیں۔ اس کام میں دوری اور گہرائی پر اعتماد کیا جاتا ہے تا کہ وہ دھاگوں کے ذریعے اپنی تصاویر کا منظر پیش کر سکیں۔ یہ دھاگے اُن کیلوں کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں جنہوں نے پینٹنگ کو بھر رکھا ہوتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے راشد نے بتایا کہ وہ بچپن سے اپنی اس صلاحیت کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ اس حوالے سے راشد کے اساتذہ کا اہم کردار رہا جنہوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اس کی صلاحیت کو نکھارا۔ علاوہ ازیں راشد کے گھر والوں نے بھی اس کام اور صلاحیت کی تعریف اور سپورٹ کی۔ یہاں تک کہ راشد نے اپنا تمام کام سوشل میڈیا اور مقامی نمائشوں کے ذریعے پیش کرنا شروع کر دیا۔

راشد کے مطابق انہوں نے کسی سعودی آرٹسٹ کی جانب سے اس فن کا مظاہرہ نہیں دیکھا تھا۔ لہذا اس نے یہ میدان اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم افسوس کی بات ہے کہ اس شعبے میں راشد کو کسی قسم کی رہ نمائی نہیں مل سکی۔ اس نے خود سے ہی یوٹیوب وغیرہ پر وڈیوز دیکھ کر اس فن کا آغاز کیا۔

راشد نے بتایا کہ وہ اپنے فن پاروں میں مختلف رنگوں اور اقسام کے دھاگے استعمال کرتے ہیں۔ راشد کے مطابق ہر اس چیز کو فن پارے کی شکل دینے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کی آنکھوں کو سرور پہنچائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں