.
کرونا وائرس

اردن کے ولی عہد کروناوائرس کا شکار، شاہ عبداللہ قرنطین میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کووِڈ-19 کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

اردن کے شاہی دیوان نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’عزت مآب شہزادہ حسین نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رکھی تھی،ان میں اس وائرس کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیا احتیاطی تدبیرکے طور پر پانچ روز تک گھر (شاہی محل) میں قرنطین میں رہیں گے۔ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹوں کا نتیجہ منفی آیا ہے۔