.

حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے نزدیک جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی اراضی پر قابض اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں باڈر سکیورٹی فورس میں شامل 2 سپاہی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کے روز حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کے نزدیک پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسلح فلسطینیوں نے بسوں کے ایک قافلے کو گولہ بارود، پتھروں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یہ قافلہ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کی جانب جا رہا تھا۔ ان بسوں میں تقریبا 500 یہودی آباد کار سوار تھے۔

فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے "معا" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بیس سے زیادہ بسیں یہودی آباد کاروں کے لے کر یوسف علیہ السلام کے مزار کے احاطے میں داخل ہوئی تھیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کڑی نگرانی اور پہرہ جاری تھا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقبرہ یوسف علیہ السلام کے اطراف کئی مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران ربڑ کے ٹائر جلائے گئے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔