سعودی عرب: جامعات میں داخلے کے لیے ایک اہم شرط منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ جامعات میں داخلے کے لیے گریجویشن کو 5 سال سے زیادہ نہ گزرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

آل الشیخ نے یہ بات پیر کے روز Kingdom Vision 2030 میں شامل انسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے متعلق ایک پروگرام کے حوالے سے منعقد مکالمے کی ایک نشست میں کہی۔ انہوں نے باور کرایا کہ تعلیم کا عمل تمام لوگوں کے لیے ساری عمر میسر ہو گا۔

آل الشیخ کے مطابق انسانی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق پروگراموں کے تحت یونیورسٹی گریجویشن کے بعد بھرتی کے عمل کو تیز کرنے پر کام کیا جائے گا۔

سعودی وزیر نے واضح کیا کہ مذکورہ پروگرام کے 3 بنیادی پہلو ہیں۔

پہلا: انسانی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے نظام میں تمام افراد کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرنا۔

دوسرا: سعودی شہریوں کو کام کی منڈی کے لیے تیار کرنا۔

تیسرا: ہر شہری کو تاحیات مسلسل سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا۔

مقبول خبریں اہم خبریں