.

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے چھاپے، خلاف ورزی پر 47 اداروں کو جرمانے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے مملکت میں خوراک اور ادویات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے میڈیکل اسٹوروں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اگست میں فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کےعملے نےمانیٹرنگ اور معائنہ دوروں کے دوران47 ایسے اداروں کی کا پتا چلایا جو ادویات کی دستیابی کے نظام پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے "رصد" سسٹم میں رجسٹر نہیں کرائی اور براہ راست الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم کو مطلع نہیں کیا۔

ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کی کہ اس کے معائنہ کار سعودی عرب کے تمام علاقوں میں 20 تنصیبات کی نگرانی کی جو مقامی مارکیٹ میں دواسازی کی مصنوعات فراہم کرنے کے پابند نہیں کر رہے۔ ان میں سے 7 سہولیات "رصد" سسٹم میں رجسٹرڈ نہیں تھیں 20 سہولیات ٹریکنگ سسٹم میں ادویات کی نقل و حرکت کی براہ راست (فوری) اطلاع دینے میں کوتاہی کی مرتکب ہوئیں۔

ڈرگ اتھارٹی نے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل درآمد میں کوتاہی پر مجموعی طور پر 7 لاکھ 73 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا۔ "رصد" سسٹم میں اندراج نہ کرنے پر کل جرمانہ دو لاکھ 10 ہزار جبکہ الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم کو بر وقت مطلع نہ کرنے پر 25100 ریال جرمانہ کیا گیا۔

اتھارٹی مقامی مارکیٹ میں رجسٹرڈ فارماسیوٹیکل مصنوعات کی دستیابی کی نگرانی کرتی ہے جس کا مقصد ادویات کی دستیابی کو کنٹرول کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈرگ سپلائی چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز ان کے تفویض کردہ کاموں اور ذمہ داریوں کی تعمیل کریں۔