.

مکہ مکرمہ: پولیس نے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ معظمہ میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے مشترکہ کارروائی میں ایک شخص سے گیارہ کلو گرام چرس قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک یمنی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران گیارہ کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم کا تعلق یمن سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر چالیس سال کے درمیان ہے۔