.

سعودی عرب میں 600 بھارتی کمپنیاں کام کر رہی ہیں: بھارتی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے دونوں ملکوں کے بیچ معیشت اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کے بعض خدوخال پر روشنی ڈالی۔

وہ منگل کے العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "نشرة الرابعة" میں گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اوصاف کے مطابق مملکت اور بھارت کے بیچ اقتصادی شراکت داری دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے۔ بالخصوص جب کہ بھارت سعودی عرب کے خام تیل کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ اسی طرح مملکت میں بھارتی سرمایہ کاری کا حجم 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ڈاکٹر اوصاف نے واضح کیا کہ بھارت کی 600 بڑی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کر رہی ہیں۔ ریاض بھارت کو سرمایہ کاری کی ایک بڑی اور تابناک صورت میں دیکھ رہا ہے۔

بھارتی سفیر نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی بھارت میں سرمایہ کاری 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ء میں سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی تھی۔ اس میں سعودی ارامکو اور متعدد بھارتی کمپنیوں کے تعاون سے دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا قیام بھی شامل ہے۔