سعودی عرب کے صوبے مکہ مکرمہ کی پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق ایک شاہراہ عام پر گاڑی میں سوار لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کو چھیڑنے والے افراد کی تعداد پانچ ہے۔ یہ سعودی شہری ہیں اور یہ سب عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔ مذکورہ افراد کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کر کے انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔