.

سعودی عرب میں سانپ کے ڈسنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے ابھا میں ایک چھ سالہ بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی۔

یہ المناک واقعہ مملکت کے علاقے ابھا میں ایک گھر میں پیش آیا۔ چھ سالہ تمارا عبدالرحمان کو سانپ نے ٹوائلٹ میں ڈسا جس کے بعد اسے عسیر کے مرکزی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا مگر وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

تمارا کے والد نےالعربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سانپ نے واش روم میں بچی کا تعاقب کیا۔ بچی کم سن ہونے کی وجہ سے سانپ کے خطرے کو بھانپ نہیں سکی۔ گھر میں کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ سانپ جیسا موذی جانور غسل خانے میں گھس سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سانپ کی ڈسی بچی کو فوری طورپر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے فوری طبی امداد دی گئی مگر سانپ کا زہر اس کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔ چھ سالہ بچی کی موت پرپوراخاندان صدمے سے دوچار ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ تمارا نے ابھی اسکول جانا شروع کیا تھا۔