سعودی عرب میں ڈیجیٹل مواد کی تیاری کے لیے 4.2 ارب ریال منظور

ڈیجیٹل کنٹینٹ کونسل سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع کوفروغ دے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

منگل کے روز سعودی عرب کی کابینہ نے ڈیجیٹل مواد کی مارکیٹ کو متحرک کرنے ، مقامی مصنوعات میں اس کی شراکت بڑھانے اور سعودی عرب میں معیاری ملازمتیں فراہم کرنے کے مقصد سے "ڈیجیٹل مواد کونسل" کی تنظیم کی منظوری دی۔

ڈیجیٹیل کنٹینٹ کونسلش4 ارب 20 کروڑ ریال کی مدد سے 36 اقدامات پر کام کرے گی۔ اس کونسل کا بنیادی مقصد ڈیجیٹل مواد تیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کونسل مقامی مواد کے تناسب کو بڑھانے اور چار اہم مارکیٹوں ویڈیو، آڈیو، الیکٹرانک گیمز اور ڈیجیٹیل اشتہارات میں ملازمتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق کونسل کے مقاصد میں مقامی معیشت کے اندر برقرار رکھی گئی آمدنی کا فیصد بڑھانا ، کوالیفائنگ اور ڈویلپمنٹ پروگراموں کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کی نشوونما کے علاوہ قانون سازی اور قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا شامل ہے۔

کونسل سعودی عرب میں ڈیجیٹل کنٹینٹ مارکیٹ کو تین ٹریک میں ریگولیٹ اور فعال کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان میں پہلا قواعد و ضوابط اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے ذریعے مارکیٹ میں نجی شعبے اور کاروباری افراد کی شرکت کو آسان بنانا، دوسرا انٹیگریٹڈ گورننس بنانا ہے جو توسیع اور نمو کو متحرک کرے اور جدت کی حوصلہ افزائی کرے۔کونسل کا تیسرا ٹریک جس پر وہ کام کرے گی ڈیجیٹل مواد کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے۔

وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وضاحت کی کہ ڈیجیٹل کنٹینٹ کونسل کئی سرکاری ایجنسیوں کی شراکت میں تشکیل دی گئی تھی جن میں وزارت اطلاعات ، وزارت ثقافت ، وزارت تجارت ، وزارت سرمایہ کاری ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن ، جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژول میڈیا ، سعودی اتھارٹی برائے دانشورانہ املاک شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں