.

سعودی عرب میں فالکن کلب میں شاہین کی نیلامی کا دوسرا سیشن آج سے شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فالکنز کلب کی نیلامی کا دوسرا سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ دارالحکومت ریاض کے شمال میں ملہم میں واقع فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی شاہین کی نیلامی 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

کلب نے ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ نیلامی سال 2021 کے "فالکن کیلنڈر" کا حصہ ہےجسے کلب نے تیار کیا تھا۔ اس میں سال بھر میں فالکنری کی سرگرمیوں کی تاریخوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

اس نیلامی کا مقصد شاہین پرندوں کی دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فالکنری کے شوق کو برقرار رکھنا ہے تاکہ فالکن سے محبت کرنے والوں کی ضروریات اور ان کے ذریعے شکار کے کلچر کو زندہ رکھا جائےکیا۔ اس قدیم ثقافتی اور انسانی ورثے کو مستقبل میں منتقل کیا جائے۔

نیلامی سعودی عرب کے تمام علاقوں میں الطواریح کےمیں آتی ہے جہاں کلب نے مرکزی ، مشرقی ، شمالی ، مغربی اور جنوبی علاقوں میں فالکن اور اس کے مالکان پر مشتمل پانچ گروپ تیار کیے ہیں۔