.

سعودی عرب : 19 لاکھ نشہ آور گولیاں مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے amphetamine نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار مملکت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بات انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجيدی نے بتائی۔

سعودی حکام کی یہ کارروائی ایک دوست ملک میں سیکورٹی حکام کے ساتھ رابطہ کاری سے عمل میں آئی۔ مذکورہ نشہ آور مواد اسی ملک کی ایک بندرگاہ سے گزرا تھا۔ ضبط کیا جانے والا نشہ آور مواد تعمیراتی لوازمات کی ایک کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔ کھیپ میں رکھی گئی amphetamine گولیوں کی مجموعی تعداد 1976744 ہے۔