عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کردی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کل جمعرات کے روزجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حرم مکی میں عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد ایک لاکھ جب کہ مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد ساٹھ ہزار کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود صحت کے کرونا پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جائےگا۔

وزارت حج وعمرہ کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ دوسرے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے ‘توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن اور بکنگ لازمی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کےلیے عمرہ کی ادائی کی اجازت دے دی ہے تاہم ایسے عمرہ زائرین کے لیے کرونا ویکسینوں کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں