مسجد حرام : کرونا کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کرونا کی وبا کے آغاز کے بعد بیرونی صحن میں نماز ادا کیے جانے کا یہ پہلا موقع ہو گا۔ یہ بات حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے بتائی۔

الاخباریہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہانی نے واضح کیا کہ تیاری کا کام آج رات نصف شب کے بعد شروع ہو گا۔ اس میں قالینوں کا رکھنا، سینی ٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینی ٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں