.

ابو ظبی: ائیر ایمبولینس حادثے میں چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابو ظبی پولیس کے مطابق امارات کی ایک ائیر ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ابو ظبی پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ خامس سعدی الحولی، پائلٹ محمد الراشدی، ڈاکٹر شاہد فاروق غلام اور نرس جول قی سکارہ حادثے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

پولیس فورس کے مطابق وہ مہلوکین کے پیاروں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔

ابو ظبی پولیس نے حادثے کے متعلق مزید معلومات یا تفصیلات فراہم نہیں کی۔