صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی سرپرستی میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین اور عملے کے لیے استعمال ہونے والی وہیکل سروس نے پچھلے کچھ برسوں کے دوران کافی ترقی کی ہے۔ وہیکل سروس جس میں برقی وہیل چیئرز اور برقی گاڑیاں شامل ہیں حجاج اور معتمرین کو فراہم کی جانے والی دیگر ان گنت سروسز کا حصہ ہیں۔
کچھ عرصہ قبل تک مسجد حرام میں زائرین اپنے سروں پرلکڑ کی کرسیاں اٹھائے دیکھے جاتے تھے۔ وہ ان کرسیوں کو ضرورت کے وقت اپنے بیٹھنے کے لیے استعمال کرتے۔
اس کے بعد سبز رنگ میں لکڑی اور لوہے سے بنائی جانے والی کرسیوں کا زمانہ آیا۔
حرمین شریفین کی کرسیوں میں مزید ترقی اس وقت ہوئی جب ہاتھ ہی سے بنی وزن میں ہلکی کرسیاں تیار کی جانے لگیں۔ لکڑ سے تیار کی جانے والی ان کرسیوں کو مسجد حرام میں مخصوص مقامات پر رکھا جاتا تھا۔
نظام میں ترقی
مسجد حرام میں زائرین، معتمرین اور حجاج کرام کی سہولت کے لیے لکڑی کی کرسیوں کی جگہ برقی گاڑیاں اور جدید، اعلیٰ معیار اور خصوصیات کی حامل وہیل چیئرز آچکی ہیں۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں صرف برقی گاڑیوں ہی کی سہولت نہیں بلکہ حرمین شریفین کا قصد کرنے والے اللہ کے مہمان جدید ترین سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

زائرین کی خدمت کے لیے تیار کی جانے والی جدید الیکٹرک گاڑیاں وزن میں ہلکی، ڈیزائن میں دیدہ زیب اور جدید خصوصیات سے آراستہ ہیں۔ ان برقی گاڑیوں میں الیکٹرک موٹر اور پیٹنٹڈ "پاورگلائیڈ" سسٹم نصب ہے۔ انہیں جدید انجینیرنگ کے تحت تیار کیا گیا جن کی نقل و حمل، فولڈ کرنا اور دھکیلنا آسان ہے۔
صدارت عامہ برائے امور نے "تنقل" [نیوی گیشن] ایپلی کیشن فراہم کر کے سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اللہ کے گھر کے مہمان آسانی کے ساتھ طواف اور سعی کے لیے الیکٹرک گاڑیاں بک کر سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن ٹکٹ سیلنگ پوائنٹس پر ہجوم کو کم کرنے اور صارفین کو گاڑیاں پہنچانے کے لیے پیشگی بکنگ کا طریقہ کار مہیا کرتی ہے۔ کریڈٹ ادائیگی کے ساتھ ساتھ رسید کے حصول سہولت کے ساتھ یہ سروس معتمرین کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔
فیلڈ سروسز اینڈ افیئرز اور ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی جس کی نمائندگی محکمہ موبلٹی سروس کرتی ہے مسجد حرام کے اندر موجود برقی گاڑیوں کی نگرانی کرتی ہے اور شرائط پر پورا اترنے والوں کو ورک پرمٹ دیتی ہے۔
اس وقت مسجد حرام میں 8 ہزار وہیل چیئرز ہیں جن میں 3 ہزار برقی گاڑٰیاں ہیں۔ جب کہ 5 ہزار دستی وہیل چیئرز ہیں۔
موجودہ کرونا وبا کے ایام میں حرمین انتظامیہ نے برقی گاڑیوں اور دستی وہیل چیئرز کی فراہمی کے لیے بھی کچھ ایس اوپیز مقرر کیے ہیں۔ کرونا کے ایام میں برقی گاڑیوں کے حصول کےلیے چار مقامات جسر شبیکہ، الارقم زینے کے داخلے راستے پر، باب اجیا کے سامنے اور القشاشیہ منزل کی چھت پر رکھی گئی ہیں۔ انہیں وہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
-
مسجد حرام : کرونا کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ بیرونی صحن میں نماز کی تیاری
مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کرونا کی وبا کے آغاز کے بعد بیرونی صحن میں نماز ادا کیے جانے کا یہ پہلا موقع ہو ... مشرق وسطی -
مسجد حرام: معتمرین کی تعداد میں اضافے کے سبب مطاف میں 25 نئے ٹریک
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیت اللہ آنے والوں کے لیے راحت فراہم کرنا ... مشرق وسطی -
مسجد حرام کی تیسری توسیع، فن تعمیر کا شاہکار اور خدمات کا عالمی معیار
سعودی عرب میں آل سعود کے دور حکومت میں اب تک مسجد حرام کی تین بار توسیع کی جا چکی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مُملکت ہر سطح پر مسجد حرام کی دیکھ بھال ... ایڈیٹر کی پسند