سعودی افواج نے حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے مطابق سعودی دفاعی افواج نے حوثیوں کی جانب سے مملکت کی سمت بھیجا گیا ایک دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔

اتحاد نے کا کہنا ہے کہ "ہم شہریوں اور شہری تنصیبات کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنگین خطرات سے نمٹ رہے ہیں"۔

اس سے قبل ہفتے کی صبح اور جمعے کی شب بھی دو مختلف اعلانات میں بتایا گیا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط اور جازان کی سمت بھیجے گئے دھماکا خیز ڈرون طیاروں کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان گذشتہ ماہ ستمبر میں زور دے کر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ مملکت ،،، حوثیوں کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے میں ہر گز نہیں ہچکچائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں