.

قطر کے عام انتخاب میں کوئی بھی خاتون امیدوار مجلس شوری پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر میں سنیچر کے روز منعقد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں 28 خاتون امیدواروں نے حصہ لیا، تاہم ایک بھی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

خلیجی ملک قطر کی تاریخ میں پہلی بار مجلس شوریٰ کے 30 ارکان کے انتخاب کے لیے ملک گیر الیکشن ہوئے جس میں ایک بھی خاتون امیدوار کامیاب نہ ہوسکیں۔

امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے حکم پر ملک میں ہونے والے پہلے عام انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 63 فیصد رہی۔ ووٹنگ کے لیے مرد اور خواتین کے الگ الگ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

خواتین کی بھی کثیر تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ملک میں سیاسی جماعتیں نہ ہونے کے باعث 233 امیدواروں نے آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔ ووٹ ڈالنے کا ٹرن آؤٹ 44 فیصد رہا۔

مجلس شوریٰ کے 30 ارکان کا انتخاب تو الیکشن کے ذریعے ہو گیا تاہم اب 15 ارکان کا انتخاب امیرِ قطر اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے خود کریں گے۔ ممکن ہے وہ کسی خاتون رکن کا انتخاب کر لیں۔