.

دبئی ایکسپو 2020: ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کا یو اے ای پویلین کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کیا۔

دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کا جمعرات کے روز افتتاح کیا گیا تھا اور اس میں 192 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

دبئی کا ایکسپو 2020 ایونٹ کرونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہےاور یہ اس نوعیت کا مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا پہلا تجارتی میلہ ہے۔

یو اے ای کے پویلین کو مملکت کے قومی پرندے فالکن کی شکل دی گئی ہے اور اس پویلین میں امارات کے قیام، تاریخ اور اس کے بانیوں کے وژن کو بیان کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شیخ محمد کا کہنا تھا کہ "ہمارے عزائم خاطر خواہ ہیں اور ہم ان کی تکمیل پر امیدی اور لگن سے کرنا چاہتے ہیں تاکہ امارات کو رہائش کے لئے بہترین جگہ بنایا جاسکے اور ہم انسانیت کے لئے ایک بہتر مستقبل بنانے میں مددگار ہو سکیں۔"

شیخ محمد کے دورہ کے دوران ان کے ساتھ شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، ابو ظبی ائیرپورٹس کمپنی کے چئیر مین شیخ محمد بن حمد بن تحنون النہیان، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور ابو ظبی ولی عہد کی کابینہ کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروعی بھی دورہ ایکسپو کے لئے آئے تھے۔