.

سعودی عرب : العلا کھجور میلے کی تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی العلا گورنری میں رائل کمیشن نے دوسرے سیزن کے’العلا کھجور میلے‘ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ یہ کھجور میلہ 9 ربیع الاول بہ مطابق 15اکتوبر2021 کو تین ہفتوں تک جمعے اور ہفتے کے روز منعقد ہوا کرے گی۔

العلا کھجور میلے کے لیے صخرہ الفیل کے بالمقابل ’الفرسان‘ کا مقام مختص کیا گیا ہے۔ کھجور میلے کے انعقاد کے لیے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کا بھی تعاون حاصل ہوگا اور العلا کے کاشت کاروں کو اپنی کھجور کی کاشت اور پیداوار کو میلے پیش کرنے، کھجور کے کاروبار کے شائقین اور سرمایہ کاروں کواس میں شرکت کا کابھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔ میلے میں سعودی عرب کے اندر اور باہر سے بھی لوگ شرکت کریں گے۔

یہ میلے اس علاقے کی قدیم تاریخ، تہذیب اور ثقافت کے قلب میں علاقے کا بہترین اقتصادی سیزن ثابت ہوگا۔

العلا گورنری کے شاہی کمیشن کی طرف سے جاری ایک بھیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کھجور میلہ اقتصادی اور سماجی پیکج پر مشتمل ہوگا جس کا اعلان العلا کے گورنر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کچھ عرصہ قبل کردیا تھا۔

یہ کھجور میلہ العلا گورنری میں زراعت کی اہمیت کے اعتبار سے ایک اہم ایونٹ اور وژن 2030 کے مطابق کھجور کی پیداوار کے فروغ کے اہداف کے حصول کا اہم موقع ثابت ہوگا۔

رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ العلا کھجور میلہ کسانوں اور خریداروں کے تجارتی مواقع کی حمایت ، کھجوروں کی فروخت کے حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس میلے سے العلا میں زرعی شعبے کو اجاگر کرنے،کسانوں کی معلومات میں اضافہ کرنے اور ان کی رہنمائی کی کوشش کی جائے گی تاکہ کھجوروں کے اعلی معیار کے حصول، صارفین کے ذوق اور عالمی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق ہوں کھجور کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔