سلطنت عمان کے ساحل سے ٹکرانے والے ’شاہین طوفان‘ کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈی بھی گردش کررہی ہے جسے دیکھ کر بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شہری اپنے گھروں کے باہر جمع ہونے والے طوفانی پانی سے بالکل بھی پریشان نہیں بلکہ وہ اس سےکشتی رانی کرکے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے۔
بابا جی اپنے گھر کے باہر سڑک پر جمع ہونے والے پانی پو ایک چھوٹی کشتی پرہیں جسے چپو کے ذریعے چلا رہےہیں۔ وہ مزے ادھر ادھر گھومتے ہیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو اپنے ساتھ کشتی رانی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر پیراکی کا لباس پہن رکھا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں لیموں سے میھٹا شربت بنا رہا ہوں۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ طوفان شاہین کی وجہ سے عمان کے ساحلی علاقوں کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
بالرغم من وجود التحذيرات والقلق بين الاهالي، تجد هناك من يغلب جانب الطمأنينة وروح الدعابة.. حفظ الله بلادنا الحبيبة عُمان ومن عليها وسائر بلاد المسلمين 🤲 #اعصار_شاهين #شاهين #shaheen pic.twitter.com/yFt9jfNyPt
— طـقـس عُـمـان 🌦 (@WeatherOman) October 3, 2021
اتوار کو عمان کے قومی ادارہ برائے حادثات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ الرسیل کے مقام پر طوفان سے پہاڑ گرنے کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ اس حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔