سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے پیر کے روز ریاض میں اپنے دفتر میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میں یمن میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح دونوں شخصیات نے مملکت کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی۔ ان کوششوں کا مقصد یمن کے بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کو سپورٹ کرنا اور یمنی عوام کے خلاف حوثیوں کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔
ملاقات میں یمن کے لیے سعودی عرب کے سفیر اور یمن میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سعودی پروگرام کے نگراں محمد آل جابر بھی موجود تھے۔