.

سعودی عرب: 10 اکتوبر سے ٹرین کے سفر کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی شرط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ریلوے کمپنی "سار" (SAR) کے اعلان کے مطابق آئندہ اتوار 10 اکتوبر سے مملکت میں ٹرین کا سفر کرنے یا 'سار' کے زیر انتظام تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط پر عمل شروع ہو جائے گا۔

سعودی ریلوے نے اپنی ٹویٹ میں تمام صارفین کو مطلع کیا ہے کہ اتوار 10 اکتوبر (2021ء) کی صبح 6 بجے سے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کی شرط لازم ہو گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت داخلہ اعلان کر چکی ہے کہ 10 اکتوبر سے طیاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے اور تنصیبات میں داخل ہونے کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں مکمل کرنے کی شرط لازم ہو گی۔