عراق اور یو اے ای میں پانچ سولرپاورپلانٹ لگانے کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ سولرپاورپلانٹ لگانے کے لیے بدھ کو ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔

عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس سمجھوتے پر دارالحکومت بغداد میں دونوں ملکوں کے حکام نے دست خط کیے ہیں لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی کہ یہ پاورپلانٹ کہاں لگائے جائیں گے۔

قبل ازیں یو اے ای کے وزیرتوانائی آج ہی سرکاری دورے پربغداد پہنچے تھے۔انھوں نے اپنے عراقی ہم منصب سے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں