یمن اور حوثی

سعودی ائیر ڈیفنس نے ابھاء ائیرپورٹ کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ائیر ڈیفنس نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون کی مدد سے ابھاء کے بین االاقوامی ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ یمنی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ "فورسز کی جانب سے ڈرون کو فضا میں تباہ کرنے کے باعث ڈرون کے کچھ حصے بکھر کر ائیرپورٹ کے اندرونی حصے میں جا گرے۔"

Advertisement
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ "یہ ٹکڑے لگنے کے باعث ابھا ائیرپورٹ کے چار ملازمین زخمی ہو گئے اور کچھ کھڑکیاں ٹوٹ گئی۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے سویلین ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائیاں جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔"

پچھلے ماہ کے دوران ابھا ائیرپورٹ پر اسی نوعیت کے حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی اور ایک کمرشل جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

یمن کے ایران نواز حوثی سعودی عرب اور یمن کے علاقوں پر تواتر سے حملے کرتے رہتے ہیں۔ ایران پر الزام ہے کہ وہ حوثیوں کو ہتھیار، ڈرون طیارے اور فوجی تربیت فراہم کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں