مٹی سے بنے دنیا کے سب سے بڑے شہر کے لیے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری کا منصوبہ
سعودی عرب میں الدرعیہ کمپنی فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ جوناتھن ٹیمز نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے شمال میں ایک فیکٹری تعمیر کی جائے گی جہاں کچی مٹی کے گارے کی 18 کروڑ اینٹیں تیار کی جائیں گے۔ یہ اینٹیں الدرعیہ میں مٹی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا شہر تعمیر کرنے میں استعمال ہوں گی۔
ٹیمز نے بتایا کہ "الدرعیہ گیٹ وے" کی تعمیر کا کام جاری ہے جو ہاتھوں سے تیار کردہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا جا رہا ہے۔ یہ اسی طرح بنایا جا رہا ہے جیسا کہ مملکت میں 300 برس قبل بنایا گیا تھا۔ یہ گیٹ وے دنیا میں مٹی کے سب سے بڑے شہر کا مرکزی دروازہ ہو گا۔
جوناثان تيمز رئيس شركة الدرعية للتطوير لـ #العربية : أنشأنا مصنعا لإنتاج 180 مليون طوبة من الطين لبناء أكبر مدينة طينية في العالم#السعودية#اليونيسكو@BinMusaad pic.twitter.com/BEVwZOIXf9
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) October 7, 2021
العربیہ نیوز چینل کے مطابق ٹیمز نے مزید بتایا کہ الدرعیہ میں کُل 38 ہوٹل ہوں گے جن میں سے 25 ہوٹل گیٹ وے کے منصوبے میں شامل ہیں۔ ان کی تعمیر کا کام 2024ء تک مکمل ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں الدرعیہ میں 6 مرکزی عجائب گھر بھی ہوں گے۔
مزید برآں گیٹ وے کے منصوبے میں "الدرعیہ اسکوائر" پر ریٹیل کاروبار کے واسطے ایک مرکزی منصوبہ ، ایجوکیشن اکیڈمی، کنگ سلمان یونیورسٹی اور دیگر منصوبے اور ملحقہ تنصیبات بھی ہوں گی۔