یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں ساحل کے قریب ایک بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
اس واقعے نے جہاں یمن میں جاری خانہ جنگی کے المیے کو نمایاں کیا ہے وہیں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے نیٹ ورک کا پتا چلانے میں بھی مدد دی ہے۔ یہ بارودی سرنگیں اس علاقے میں 300 میٹر پر پھیلی ہوئی ہیں۔ الحدیدہ کی مشرقی کالونیوں میں اس طرح کی عالمی سطح پر ممنوعہ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔
یمن کی جوائنٹ فورسز کے شعبہ اطلاعات نے جمعرات کے روز بتایا کہ ایک انجینیرنگ ٹیم نے شہر کے مشرقی مضافات میں ریڈ سی ملز اور المسنا علاقے کے درمیان دوبارہ سروے کا کام شروع کیا تاکہ بین الاقوامی طور پر ممنوعہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد وہاں پر مزید بارودی سرنگوں کی موجودگی کا پتا چلایا جا سکے۔
حوثیوں کی مسلسل دہشت گردی کا تازہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے محمدہ محمد عبداللہ جلاجل نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ وہ چار ماہ کی حاملہ تھی اور سرنگ پھٹنے سے اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی ہیں۔
إصابة امرأة حامل (محمـدة محمد جلاجل) بجروح بليغة منها بتر أطرافها السفلية ، بانفجار #لغم للحوثيين في منطقة "المسنا" بمديرية الحالي في محافظة #الحديدة الساحلية غربي اليمن.#المرصد_اليمني_للألغام pic.twitter.com/g3XVNonveN
— المرصد اليمني للألغام (@MinesInYemen) October 5, 2021
ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہےکہ انجینیرنگ ٹیم نے اینٹی آرمر بارودی سرنگوں کا ایک نیٹ ورک دریافت کیا جن میں سے کچھ کو ایران کی طرف سے حوثی ملیشیا کو فراہم کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینیرنگ ٹیم نے کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جب کہ المسنا اور اس کے اطراف میں مزید بارودی سرنگوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ یمن کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ تین سال کے دوران الحدیدہ شہر کی مشرقی کالونیوں میں حوثیوں کی بچھائی سیکڑوں بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی اور انہیں ناکارہ بنایا گیا۔حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی کچھ بارودی سرنگیں اینٹی آرمر اور کچھ انفرادی سطح پر لوگوں کو نقصان پہنچانے والی سرنگیں شامل ہیں۔ عالمی سطح پر ممنوعہ ان سرنگوں کا 600 میٹر فیلڈ ایریا خالی کیا گیا۔
حاملہ خاتون محمدہ محمد جلاجل منگل کے روز المسنا کے علاقے میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے شدید زخمی ہوئیں اور اس کے دونوں پاؤں کٹ گئے ہیں۔
-
سعودی ائیر ڈیفنس کی بروقت کارروائی، خمیس مشیط پرحوثیوں کا میزائل حملہ ناکام
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فورسز کے ائیر ڈیفنس یونٹس نے جمعرات کی شب خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیاـایران نواز حوثی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ نے ابھا ہوائی اڈے پرحوثیوں کے حملے کی مذمت کردی
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے یمن سے حوثی ملیشیا کے نئے حملے کی مذمت کی ہے۔حوثیوں نے نئے ڈرون حملے میں مملکت میں ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ... بين الاقوامى -
امریکا کی جانب سے مارب میں حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
یمن میں امریکی سفارت خانے نے مارب شہر پر حوثیوں کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران نواز ملیشیا کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے۔ حملے کے نتیجے ... بين الاقوامى