دیر الزور میں ایرانی ملیشیاؤں پرنامعلوم ڈرون سے حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہےکہ ایک نامعلوم ڈرون نے دیر الزور کے دیہی علاقے البوکمال میں ایرانی ملیشیا کے ملٹری ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

آبزر ویٹری نے مزید کہا کہ البوکمال شہر میں عائشہ اسپتال کے آس پاس واقع کچھ ہیڈکوارٹرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ ان عمارتوں پر ایک بمبار ڈرون سے کیے گئے حملے کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔

Advertisement

آبزرویٹری کے مطابق البوکمال شہر میں شدید فائرنگ کی آوازیں سننے کے ساتھ ایرانی ملیشیا کی جانب سے اینٹی ایئر کرافٹ کے ذریعے ڈرون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی بھی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ 28 ستمبر کوسیرین آبزرویٹری نے بتایا تھا کہ نامعلوم جنگی طیاروں کی جانب سے ایرانی ملیشیا کے ایک اڈے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایرانی میزائلوں کے لانچنگ پینڈ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا تھا۔ یہ جملہ المیادین کے نواحی المزارع میں کیا گیا۔

اس حملے میں کم سے کم 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں