.

سعودی عرب میں فحش گفتگو پر خاتون کے خلاف قانونی کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مانیٹرنگ سیکشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کی فحش گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کی شناخت کے بعد اسے انکوائری کے لیے طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی خاتون کو سوشل میڈیا پر غیرمہذب الفاظ میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں کی طرف سے تودجہ دلانے کے بعد پراسیکیوٹر نے اس ویڈیو کی تحقیقات کیں جس کے بعد اس میں دکھائی دینے والی خاتون کی شناخت کرکے اسے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر مہذب الفاظ میں گفتگو کرنا اور اسے سوشل میڈیا پرنشر کرنا سائبر جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی اخلاقی جرائم کی ترویج اور مدد ملتی ہے۔ ایسے افعال قانونی اور شرعی طور پر جرائم سمجھے جاتے ہیں۔