.

سعودی عرب میں کار کوآگ لگا کر فرار ہونے والا شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک شخص نے صبیا ۔ جازان روڈ پر کوبری الظبیہ کے مقام پر ایک کار کوآگ لگائی اور خود فرار ہوگیا۔ یہ کار ایک نوجوان کی تھی جو وہاں پرموجود مسجد میں نماز ادا کررہا تھا۔

کار کوآگ لگانے کا یہ ہواقعہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر دس منٹ پرپیش آیا۔

خفیہ کیمروں میں کار کوآگ لگانے کا واقعہ محفوظ ہوگیا جن کی مدد سے اس واقعے میں ملوث شخص کی شناخت کرکےاسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مسجد کے باہر کھڑی کار کوآتش گیر مواد چھڑک کرآگ رہا ہے۔ وہ آگ لگا کر وہاں سے فرار ہوگیا تاہم سی سی ٹی وی کیمروں نے اس کی نشاندہی کردی۔ الصبیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جازان پولیس کے ترجمان میجر نای حکمی نے بتایا کہ صبیا میں سیکیورٹی حکام نے کار کوآگ لگانے والے شخص کی نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی عمرچالیس سال کے درمیان ہے۔