.

سعودی عرب ’روڈ کوڈ پروجیکٹ‘ کی باقاعدہ منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینیر صالح بن ناصر الجاسر نے "سعودی روڈ کوڈ پروجیکٹ" کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس منصوبے کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت سڑکوں کا معیار بہتر بنانا اور ان کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔ اس موقعے پرمتعدد وزراء اور سینیر حکام موجود تھے جنہوں نے ’روڈ کوڈ‘ کی تیاری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس منصوبے کا مقصد سعودی روڈ کوڈ کی تیاری اور ترقی کے ذریعے سڑکوں کے تمام ذمہ دار اور متعلقہ شعبوں کو ایک تکنیکی حوالہ بنا اور سڑکوں کی بہتری کے لیے وزارت ٹرانسپورٹ اور متعلقہ محکموں کے درمیان مسلسل رابطوں کو برقرار رکھنا ہے۔

سعودی روڈ کوڈ کے ذریعےسڑکوں کی حفاظت ، سلامتی ، معیار ، معاشی کارکردگی ، ماحول اور پائیداری کی بہترین پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت درج ذیل اہداف مقرر ہیں۔ منصوبہ بندی ، ڈیزائن ، عمل درآمد ، سڑک کی دیکھ بھال ، سڑک صارف کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔

سعودی روڈ کوڈ پروجیکٹ تمام شعبوں کے لیے تکنیکی اور آپریشنل وضاحتوں کو یکجا کرنے کے لیے ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 اور قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔