.

سلامتی کونسل اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے حوثیوں کا محاسبہ کرے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے زور دیا ہے کہ شہریوں کے لیے سنگین خطرہ ہونے کے باعث حوثی ملیشیا کا محاسبہ کیا جائے۔ مشن نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو اپنی ذمے داری پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی مشن نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی حوثیوں کو غلط پیغام بھیج رہی ہے۔ مملکت بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی اراضی کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کے نزدیک دھماکا خیز ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ یہ ڈرون ایران نواز حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا۔

بعد ازاں ایک اور دھماکا خیز ڈرون کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ذریعے مذکورہ ہوائی اڈے پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک عرصے سے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ان ممالک نے حوثیوں کے دہشت گرد اور بزدلانہ حملوں کے خلاف مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔