.

عراق میں داعش کے نائب رہنماسامی جاسم سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پیر کے روز ٹویٹر پراطلاع دی ہے کہ ان کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے مالی امور کے سربراہ سامی جاسم کو ایک کارروائی میں گرفتارکرلیا ہے۔وہ ماضی میں اس سخت گیرجنگجو گروپ کے مقتول سربراہ ابوبکرالبغدادی کے نائب رہ چکے ہیں۔

مصطفیٰ الکاظمی نے آپریشن کی مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا ہے کہ ’’جب ہمارے (عراقی سیکورٹی فورسزکے) ہیروزعام انتخابات کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کررہے تھے توعراقی انٹیلی جنس سروسز کے اہلکار سامی جاسم کو پکڑنے کے لیے ایک بیرونی پیچیدہ کارروائی کررہے تھے۔‘‘

واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکربغدادی 2019ء میں شام کے شمال مغربی علاقے میں امریکا کی خصوصی فورسز کی چھاپا مار کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت سامی جاسم سمیت داعش کے رہ نماؤں کے اتاپتا سے متعلق معلومات فراہم کرنے پربھاری انعامی رقوم مقررکی تھیں۔