متحدہ عرب امارات کے تعاون سے 1.5 ملین نشہ آور گولیاں ریاض سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ریاض میں 15 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زکوۃ ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی اور محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر البطحا چیک پوائنٹ پر ایک ٹرک کو روکا جس میں مکئی کی بوریاں لدی ہوئی تھیں۔ مکئی سے 15 لاکھ 31 ہزار 791 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک سعودی اورایک شامی کو گرفتار کیا گیا۔

ضبط کی جانے والی مقدار
ضبط کی جانے والی مقدار

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے فرض شناس جوانوں نے اپنی قابلیت اور محنت کے بل بوتے پر یہ کارروائی انجام دی ہے۔

ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کے خلاف ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سمگلنگ کی اس کارروائی کو ناکام بنانے کےلیے متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی اداروں نے تعاون کیا ہے۔
ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد منشیات کے اہلکار سعودی عرب کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرکوبی کرتے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں