.

لبنان میں تربیتی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں ایک تربیتی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ دوسری طرف وزیراعظم نجیب میقاتی نے حادثے پر ہائی الرٹ کیا ہے۔

اسکائی نیوز عربیہ کے مطابق لبنانی فوج کا تربیتی طیارہ بدھ کی صبح شمالی بیروت میں ساحلی علاقے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں دو افراد سوار تھے تاہم ان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

ادھر وزیراعظم نجیب میقاتی نے فوجی طیارے کے حادثے کے بعد عسکری قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے فوجی قیادت کو طیارے میں سوارعملے کے افراد کی فوری تلاش کے لیے ٹیمیں رونہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پرلبنانی نیوی نے ہائی الرٹ کردیا ہے۔