مصری اداکارکے ساتھ پرواز میں دو جرمن فضائی میزبانوں کا ڈانس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا بدھ کے روز ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پروازمصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے۔ دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔

خیال رہے کہ ادکار محمد رمضان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں۔ یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مصری سول ایوی ایشن کی طرف سے اس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم اب پتا چلا ہے کہ یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں۔ ان کا تعلق مصر سے نہیں۔

اس خبر سے منسلک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں بےخوف ڈانس میں مصروف ہیں۔

مصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مصر کی فضائی سروس کا عملہ اخلاقی حدود وقیود کا پابند ہے اور ایسی کوئی بھی متنازع حرکت نہیں کرتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں